ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویکسین دستیاب ہونے پر دسمبر سے پہلے تک سب کی ٹیکہ کاری ممکن: اشوک گہلوت

ویکسین دستیاب ہونے پر دسمبر سے پہلے تک سب کی ٹیکہ کاری ممکن: اشوک گہلوت

Sat, 10 Jul 2021 18:07:23    S.O. News Service

جے پور،10؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت وقت پر مناسب ویکسین مہیا کرتی ہے تو ریاست سے تمام لوگوں کو دسمبر سے پہلے ہی کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاسکتے ہیں۔ ریاست میں ویکسین کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں 18 سال سے زیادہ عمر کے 42 فیصد سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک کی ویکسین دی گئی ہے۔ ہمیں روزانہ اوسطاً 1.75 لاکھ ویکسین فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ ہم نے ریاست میں روزانہ 15 لاکھ ویکسین لگانے کی گنجائش برقرار رکھی ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ اس طرح سے دسمبر سے پہلے ہی ہماری صلاحیت کی وجہ سے ریاست کے تمام لوگوں کو ٹیکے لگائے جاسکتے ہیں۔ لیکن ہمیں مرکز سے اس وقت جس طرح ویکسین فراہم ہو رہی ہے اس سے ہم پریشان ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے مرکز میں نئے وزیر صحت منسکھ مانڈویہ کو وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے دن ان سے ٹیکوں کی مناسب فراہمی کے لئے خط لکھ کر درخواست کی ہے۔


Share: